2 خواتین سمیت 15جرائم پیشہ افراد گرفتار

2 خواتین سمیت  15جرائم پیشہ افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے چوہنگ پولیس نے 2 خواتین سمیت 4رکنی نقب زن اوڈ گینگ گرفتار کر لیا۔ملزموں نسرین بی بی،عنصر بی بی،غلام مصطفیٰ اور۔۔

اویس شام سے 50 لاکھ نقدی،موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ادھر اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن نے 3 گینگز کے 9 ارکان گرفتار کر لئے ۔ ملزموں عبدالغفور، منشا،ندیم،بلال اور شاہد وغیرہ سے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے مالیت کی 110 موٹرسائیکلیں، 1 کار،4 رکشے برآمد کر لئے گئے ۔علاوہ ازیں لوہاری گیٹ پولیس نے 2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا،ملزموں حسام اور عمر سے 3 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز،ناجائزاسلحہ، ماسٹر چابیاں اور کٹر برآمد ہوا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں