دبئی جانے والے مسافر سے 400گرام ہیروئن برآمد

دبئی جانے والے مسافر سے  400گرام ہیروئن برآمد

پینسرہ( نمائندہ دنیا)فیصل آباد ایئر پورٹ پر دواران تلاشی مسافر سے ہیروئن برآمد ہو گئی، پاکپتن کا رہائشی عثمان فلائٹ نمبر ایف زیڈ 392کے ذریعے فیصل آباد سے۔۔

 دبئی جا رہا تھا ،تلاشی کے دوران ملزم سے 400گرام ہیروئن برآمد ہو ئی جو ملزم نے کپڑوں کے بیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو اے این ایف نے حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں