ون ڈش ، وقت کی خلاف ورزی پر42میرج ہالز سیل

 ون ڈش ، وقت کی خلاف ورزی پر42میرج ہالز سیل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے میرج ایکٹ پرعملدرآمدکراتے ہوئے ایک ماہ میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر42 میرج ہالز کو سیل کرایا جبکہ 164میرج ہالز میں خلاف ورزی پر ایک کروڑ 27لاکھ 98ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسروں نے مجموعی طور پر2061میرج ہالز کامعائنہ کیا اور34مقدمات کے اندراج کے علاوہ کیٹرر سروس فراہم کرنے والے 17افراد گرفتار کرائے ۔میرج ایکٹ پر بلاتعطل عملدرآمد جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں