قبضہ میں ناکامی پر سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

قبضہ میں ناکامی پر سکیورٹی گارڈ  کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قبضہ میں ناکامی پر سکیورٹی گارڈ کوتشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقے ایس ایم ڈی کالونی کے رہائشی طیب ثقلین نے پولیس کو بتایا ۔۔

کہ اسکے پلاٹ پر ملزموں کی جانب سے مبینہ طورپر قبضہ کی نیت سے دھا وا بول دیاگیااور اس دوران مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں