ساندہ :لاکھوں مالیت کا گٹکا برآمد ، ملزم گرفتار
لا ہو ر (کرائم رپورٹر )ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مضر صحت گٹکا اور کیمیکل برآمد کر لیاملزم پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر گٹکا کی خرید و فروخت اور سپلائی کرتا تھا،گرفتار ملزم نوید کیخلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہیں ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلما ن لیا قت کی جانب سے ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم کو شاباش دی ۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلما ن لیا قت نے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔