راہوالی:فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کر نے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار)شاہراہ عام پر فرقہ واریت پھیلانے اور موبائل فون پر اپلوڈ کرکے وائرل کرنے پر مخالف فرقہ کے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
سب انسپکٹر شعیب احمد پولیس ملازمین کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر گشت پر مامور تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ محلہ شریف پورہ کا محمد لئیق لوگوں کو بھڑکا رہا ہے جس سے فرقہ وارانہ فساد پھیلنے کا خدشہ ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا تو اس کے موبائل فون سے بھی فرقہ وارانہ مواد اپلوڈ کیا گیا ملا ۔