سابقہ رنجش ،مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد شدید زخمی

سابقہ رنجش ،مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے حاجی آبادکے رہائشی ابدال نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فلک شیر اور اسکے دیگر 12مسلح ساتھیوں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر دھاوا بول دیاگیا۔ مخالفین کی جانب سے دھمکیاں دینے کے ساتھ شدید فائرنگ کردی گئی ،۔ جس سے اسکا والد افتخار اور قریب ہی موجود شہری علی حسن فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں