ڈاکوگھرکی دہلیزپرتاجرسے ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین کر فرار

 ڈاکوگھرکی دہلیزپرتاجرسے  ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین کر فرار

مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے جی ٹی روڈ پر شیخانوالہ پمپ کے قریب گھر کی دہلیز پر دن دہاڑے 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سہیل ماجد سے ڈیڑھ لاکھ نقدی۔۔۔

 موبائل اور ضروری کارڈز چھین کر فرار ہوگئے ، سٹی پولیس تاحال مقدمہ نہ درج کر سکی۔متاثرہ شخص سہیل ماجد کے والد ذوالفقار کیمطابق سہیل بینک سے رقم نکلوا کر واپس گھر آ رہا تھا کہ راستے سے ڈاکو پیچھا کرتے گھر کی دہلیز پر آ پہنچے ، ذوالفقار کیمطابق تھانہ میں درخواست دے آیا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں