کورٹ فیس میں اضافے کیخلاف درخواست، فریقین کونوٹسز جاری

کورٹ فیس میں اضافے کیخلاف  درخواست، فریقین کونوٹسز جاری

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کورٹ فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس میں اضافہ کردیا ہے ،اس طرح دو روپے کورٹ فیس کی ٹکٹ 100 روپے کی کردی گئی، درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیان حلفی کی قیمت تین سو سے پانچ سو تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں