شہری کو گن پوائنٹ پر حبس بے جا میں رکھ کر لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو گن پوائنٹ پر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ رقم چھین لی گئی۔
تھانہ نشاط آبادکے علاقے سمال سٹیٹ کے قریب مبشر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسے گاڑی میں بٹھا کر قابو کرلیااور مبینہ طورپر نامعلوم مقام پر لیجاکر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایاگیا اور اس سے رقم بھی چھین لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔