پولیس کو رشوت دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس کو رشوت دینے کے الزام میں دو افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے ایس ایچ او ارسلا ن باری کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موّقف اختیار کیاگیا کہ ملزمان خاور اور شبیر کی جانب سے سرکاری امور میں مداخلت کرنے کے ساتھ رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔