وزیرآباد :مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی

 وزیرآباد :مختلف واقعات میں  فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی

وزیرآباد(نامہ نگار)مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ محمد نگر کے رہائشی نوجوان عمران گجر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد میں ملازمت کرتا ہے ۔

 پولیس نے عمران گجر کے والد اللہ دتہ کی مدعیت میں زخمی کی ساس ،برادرنسبتی اور 2 نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مسلم روڈ چشتی چوک جناح کالونی میں رقم کے تنازع پر محلہ سیداں گلی گرو کوٹھا کے رہائشی ذیشان عرف شانی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا ،ملزم فرار ہو گئے ، زخمی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں