سائنسدانوں نے لکڑی کی نئی قسم دریافت کرلی

 سائنسدانوں نے لکڑی کی نئی قسم دریافت کرلی

وارسا(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے لکڑی کی ایک بالکل نئی قسم دریافت کرلی ہے جو درختوں میں کاربن کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو ٹربو چارج کرسکتی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ لکڑی ٹیولپ کے درختوں میں پائی جاتی ہے جو کہ ایک نینوسکل لکڑی کا ڈھانچہ ہے جو سخت لکڑی اور نرم لکڑی کے درمیان ہوتا ہے جسے midwood کا نام دیا گیا ہے ۔ پولینڈ کی جاگیلونین یونیورسٹی میں سائنسدان جان لایکزاکوسکی اور ان کے ساتھیوں نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں بوٹینک گارڈن میں درختوں کی 33 اقسام کی زندہ لکڑی کے نمونوں کے نینوسکل ڈھانچے کی تحقیقات کی اور پایا کہ بلوط یا برچ جیسے سخت لکڑی کے درختوں میں تقریباً 15نینو میٹر قطر کے میکروفائبرلز ہوتے ہیں جب کہ نرم لکڑی کے درختوں میں 25 نینو میٹر یا اس سے زیادہ قطر کے بڑے میکروفائبرلز ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں