میکسیکو کا ‘ڈیڈ زون’ دنیا کا 12واں سب سے بڑا ڈیڈ زون

میکسیکو کا ‘ڈیڈ زون’ دنیا کا 12واں سب سے بڑا ڈیڈ زون

میکسیکو(نیٹ نیوز)نیشنل اوشین سروس کے تعاون سے سائنسدانوں نے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق خلیج میکسیکو کا ڈیڈ زون (کمیاب آکسیجن والے خطہ) اس سال ریکارڈ پر دنیا کا 12 واں سب سے بڑا ڈیڈ زون علاقہ بن گیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اس سال یہ علاقہ تقریباً 6,705 مربع میل ہے جو توقع سے زیادہ ہے۔ یہ علاقہ پانی میں آکسیجن کی کم مقدار رکھتا ہے جو کہ مچھلیوں اور دیگر سمندری حیاتیات کو ہلاک کرنے کیلئے کافی ہے ۔این او اے اے کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نکول لیبوف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس خطے کے ہائپوکسیا (آکسیجن کی کمی) کو سمندری زندگی کی صحت کے طور پر ناپیں ،انہوں نے کہا کہ خلیج کے ڈیڈ زون سے متعلق طویل مدتی ڈیٹا سیٹ سائنسدانوں کی مدد کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں