جھنگ :نامعلوم افراد نے شہری کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا

جھنگ :نامعلوم افراد نے شہری کو  نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نامعلوم افراد نے ایک شخص کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق روڈو سلطان کا رہائشی محمد عباس کام کی غرض سے بس سے سفر کر کے جھنگ کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں کسی نے نشہ آور چیز کھلا دی جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا ،ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا جہاں اس کو فوری طبی امداد دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں