لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ ،خاتون سمیت 3زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں  فائرنگ ،خاتون سمیت 3زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

مصطفی آباد کے علاقہ بیدیاں میں لین دین کے تنازع پراکرم نے فائرنگ کرکے عمران کی بیوی شکیلہ بی بی کو زخمی کردیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقے کوٹ حلیم خاں میں گواہی دینے پر تیمور نے فائر مار کر احمد ناصر،اڈا مصطفی آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 22سالہ محمدعلی کوزخمی کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں