پراپرٹی ہتھیانے کیلئے بوگس دستاویزات بنانے پر مقدمہ

پراپرٹی ہتھیانے کیلئے بوگس دستاویزات بنانے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی ہتھیانے کے لئے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اعجاز احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اس کی پراپرٹی ہتھیانے کے لیے مبینہ طور پر جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراڈ کا شکار بنایا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں