مریم نوازکا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈ ور بند روڈ،راوی برج توسیعی منصوبےکا افتتاح
لاہور (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا،کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکیج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا،کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بندروڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیدیا ۔ وزیراعلیٰ نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا ۔انہوں نے بند روڈ کوریڈور اور راوی برج کا دورہ کیا اور سروس روڈ کا جائزہ لیا،نیازی انٹرچینج تا سگیاں اورسگیاں تا بابوصابوانٹرچینج پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہیں،7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ کھول دی گئی۔دریں اثناء پولیس اور انتظامی افسروں کے بعد بورڈ آف ریونیو میں کے پی آئیسسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اے سی، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی کارکردگی کا تعین کے پی آئیسے ہوگا ۔
بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشنل ممبرز، ممبر ٹیکس، ممبر کالونیز اور ممبر کنسولیڈیشن کی پرفارمنس کو بھی مانیٹر کیاجائے گا ۔دیہی مرکز مال اور پی ایل آر اے میں انتقال کی بروقت تصدیق کا عمل مکمل کرنے پر سکور اپ ڈیٹ ہوگا ۔ انتقال سے متعلق امور اوراراضی ریکارڈ کی تصحیح بھی کے پی آئی سکور میں شامل ہوگی ۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت بورڈ آ ف ریونیو کے کی پرفارمنس انڈیکسسے متعلق اجلاس ہواجس میں سٹرکچر ، سروس ڈلیوری، پلس پراجیکٹ، ریونیو ریکوری، لینڈ مینجمنٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے انٹر میڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارکباددی ہے ۔ مزیدبرآں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔