ٹریفک چالان کی رقوم کے ساتھ اضافی پیسے وصول کرنے والے شہری پر مقدمہ

ٹریفک چالان کی رقوم کے ساتھ اضافی  پیسے وصول کرنے والے شہری پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک چالان کی رقوم کے ساتھ اضافی پیسے وصول کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے کوتوالی چوک سے ملزم منور حسین کو حراست میں لے لیا۔ جو شہریوں سے چالان کی رقوم کی ادائیگی کے ساتھ اضافی پیسے بھی بٹور رہا تھا۔ جس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں