شہری پر بدترین تشدد، ہوائی فائرنگ ،سنگین دھمکیاں

شہری پر بدترین تشدد، ہوائی فائرنگ ،سنگین دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہر اس کا شکار بھی بنا دیا گیا۔

۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے رشید آباد میں خالد جاوید نامی شہری کو ملز موں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اور اس دوران گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار بھی بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں