کمسن بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ملزم کو اہل محلہ نے پکڑ لیا

کمسن بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ملزم کو اہل محلہ نے پکڑ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل محلہ نے دھر لیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے جمیل پارک میں ابرار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 4 سالہ بیٹی ایمان گھر سے گلی میں واقع دکان پر بسکٹ لینے جا رہی تھی۔ جسے راستے میں ملزم وقار کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ متاثرہ بچی کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے ملزم کو دھر لیا اور بچی کو باحفاظت اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کار روائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں