کمالیہ:ڈاکو ؤں نے دکان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے
کمالیہ (نمائندہ دنیا )ڈاکو ؤں نے دوکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ لئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دو نامعلوم ڈاکوؤں نے تھانہ سٹی کمالیہ سے۔۔۔
چند گز کے فاصلے پر کلمہ چوک میں واقع زرعی ادویات کی دکان سے اسلحہ کے زور پر تقریبا 6 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔ واردات سے شہریوں اور تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تھانہ سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔