مصری شاہ: 2بھائیوں میں جائیداد کے تنازع پرفائرنگ، 7افرادزخمی

مصری شاہ: 2بھائیوں میں جائیداد  کے تنازع پرفائرنگ، 7افرادزخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مصری شاہ کے علاقے میں 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مصری شاہ میں میر اں حسین سجانی دربار کے قریب پیش آیا، جہاں فدا نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے چچا عرفان پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر دربار پر آنے والے 6 راہگیروں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں