روس: 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت

روس: 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے روسی پرما فراسٹ میں 32,000 سال سے زیادہ عرصے سے محفوظ ایک گینڈا دریافت کیا ہے جس کی جلد اور کھال ابھی تک برقرار ہے ۔

یہ گینڈا اس وقت مر گیا تھا جب اسکی عمر تقریباً چار سال تھی اور اس کی عمر نے اس کی حالت کو اچھا رکھنے کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کو معدوم ہوجانے والی نسلوں کے بارے میں مزید جاننے کی سہولت فراہم کی ہے ۔سٹاک ہوم یونیورسٹی میں ارتقائی جینومکس کے پروفیسر لیو ڈیلن نے کہا کہ برفانی دور کے جانوروں کی باقیات کی اکثریت ہڈیوں اور دانتوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں گوشت یا جلد یا اس جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی۔ ایسی شاید سینکڑوں دریافتوں میں سے کوئی ایسی معدوم جاندار کی باقیات ملتی ہیں جس میں آپ ایسی (گینڈے ) جیسی دریافت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں