ون ویلنگ،پتنگ بازی ہوائی فائرنگ،24 ملزم گرفتار

ون ویلنگ،پتنگ بازی ہوائی فائرنگ،24 ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن کیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 24 ملزم گرفتارکئے ۔

ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈاور دیگر علاقوں سے 20 ون ویلرز گرفتار ہوئے ۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کیا ۔پتنگیں، پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کر لی گئیں۔ ون ویلنگ میں ملوث ملزموں میں دانیال، حماد ، قیصر اور دیگر شامل ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں