وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو وٹامن اے کی کمی کو پورا کر سکتا ہے ۔

محققین کے ایک گروپ نے ‘بائیو فورٹیفیکیشن’ کا ایک نیا مشترکہ طریقہ وضع کیا ہے جو قدرتی طور پر سبز پودوں کے بافتوں میں دستیاب بیٹا کیروٹین کو عام مقدار سے 30 گُنا تک بڑھا دیتا ہے ۔انہیں کھانے کے بعد انسانی جسم بیٹا کیروٹین کو اہم وٹامن اے میں بدل دیتا ہے جو قوتِ مدافعت، نمو اور بصارت کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ وٹامن اے دل، پھیپھڑوں اور دیگر بافتوں جیسے دیگر اندرونی اعضاء کی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے ۔دی پلانٹ جرنل میں شائع رپورٹ میں محققین نے لکھا کہ بائیو فورٹیفیکیشن (مطلب مائیکرو نیوٹرینٹ سے بھرپور فصل کی پیداوار) ان کمیوں کو پورا کرنے کا ایک متبادل طریقہ ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں