گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو اغوا کر لیا

گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو اغوا کر لیا

ڈسکہ(نامہ نگار)ملزمان نے رات گئے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر باپ بیٹے کو اغوا کر لیا۔

،تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کی آصفہ پروین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر سوئی ہوئی تھی کہ رات گے 7/8 نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزمان بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر زبردستی سائلہ کے خاوند رفیق اور بیٹے فوزان علی کو زبردستی اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ، تھانہ موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں