ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ
لاہور(شوبز ڈیسک ) معر وف میزبان، صحافی ، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشہور چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ہانیہ عامر میری دریافت ہیں۔۔۔
جس پر مجھے بہت فخر ہے ، انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔ اس وقت وہ (ہانیہ عامر) صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی، اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے ۔ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان کے جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔