سارک ممالک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے تعاون ناگزیر،افتخار ملک

سارک ممالک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے تعاون ناگزیر،افتخار ملک

کراچی (آن لائن)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار ملک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس کے حالیہ بیان کو سراہا جس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا۔

 کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے مسائل کو عارضی طورپر ایک طرف رکھے تاکہ سارک جیسی مستندتنظیم کو بحال کیا جاسکے ۔ افتخار ملک نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی اختلافات نے طویل عرصے سے تنظیم کو غیرفعال کررکھا ہے جس سے پورے جنوبی ایشیا میں تجارت ،روابط اورترقی متاثر ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں