پکوان تیل آنت کے کینسر میں اضافے کا سبب قرار
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی حکومت کی سربراہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ مغربی غذاؤں میں استعمال ہونے والے مشہور پکوان تیل ممکنہ طور پر کولون (بڑی آنت) کے کینسر میں اضافے کا سبب ہو سکتے ہیں۔
حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ بیج سے نکالے گئے غیر صحت بخش تیل (سورج مکھی، گریپ سیڈ، کینولا اور مکئی) جسم میں دائمی سوزش کا سبب ہو سکتے ہیں۔ابھی تک سائنس دانوں کے سامنے ایسے شواہد نہیں آئے تھے جس سے پکوان تیل اور کولون کینسر کے درمیان تعلق کو جوڑا جا سکے ۔لیکن حالیہ امریکی تحقیق میں 30سے 85 برس کے درمیان مریضوں میں رسولیوں کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی نشان دہی کی گئی کہ بیج سے نکلے تیل اس بیماری میں ممکنہ ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔