سکول ٹیچر کو اغوا کرکے خاتون سے زبردستی شادی کروادی

سکول ٹیچر کو اغوا کرکے خاتون سے زبردستی شادی کروادی

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو اغواء کرکے گن پوائنٹ پر زبردستی خاتون سے شادی کروادی گئی۔

پٹنہ کے رہائشی اونیش کمار کے سکول جانے کے دوران دو گاڑیوں میں کچھ لوگ آئے اور اسے راستے میں روک کر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ،اونیش سے زبردستی شادی کرنے والی لڑکی گنجن نے الزام عائد کیا کہ ان دونوں کا 4 سال سے تعلق تھا، اس دوران اونیش نے اس سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا اوراب انکارکررہاہے ، گنجن کے اہل خانہ نے اونیش کو اغواء کرکے ایک مندر میں زبردستی شادی کروادی ، شادی کے بعد گنجن اونیش کے گھر راجورا پہنچی، لیکن اونیش کے اہل خانہ نے اسے بہو کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا جبکہ اونیش وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں