پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں15.7فیصداضافہ ریکارڈ
کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر15.7 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 4.053 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو 15.7فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 3.502 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.388 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 4 فیصد زیادہ ہے ۔ادارہ شماریات نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.331 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ہوئی اور اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.398 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔