ناصر ادیب نے ریما خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

ناصر ادیب نے ریما خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

لاہور (شوبزڈیسک) مشہور فلمی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان سے متعلق اپنے متنازع بیان پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد انہوں نے نجی چینل کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحقیق کے بغیر ریما خان سے متعلق بیان دیا جس پر مجھے افسوس ہے، میں ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں اور ان سے میری التجا ہے کہ خدا کے واسطے مجھے معاف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ ریما خان کا اصل نام ثمینہ ہے اور میں جس ریما کی بات کر رہا تھا وہ یہ نہیں ہیں کیونکہ ان کا بچپن غربت میں گزرا۔خیال رہے ناصر ادیب کے متنازع بیان بیان پر ناصرف صارفین کی جانب سے بلکہ اداکار عمران عباس، اداکارہ صنم جنگ، اداکار فہد مصطفیٰ اور دیگر ستاروں نے ناصر ادیب کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں