نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد کا کیس ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور میں سٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پولیس نے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔نامکمل رپورٹ کے اعتراض پر پولیس نے کہا کہ ہمیں تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے ۔عبوری ضمانت کی سماعت ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں دو جنوری تک توسیع کردی۔