ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے، کنگنا رناوت کا الو ارجن کی گرفتاری پر تبصرہ
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جنوبی بھارتی ادکار الو ارجن کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا افسوس ناک تھا، تاہم ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے۔
میں الو ارجن کی بڑی مداح و حامی ہوں، لیکن اس کے باوجود آپ کو مثال تو بنانی پڑے گی۔ انہیں ضمانت تو مل گئی، چاہے ہم ہائی پروفائل لوگ ہیں لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمیں نتائج کا سامنا نہیں ہوگا۔ لوگوں کی زندگیاں قیمتی ہیں۔