کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپونمائش کا بدھ سے آغاز

کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپونمائش کا بدھ سے آغاز

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت تجارت کے زیر اہتمام ٹیکسپو 2024کراچی ایکسپو سینٹر میں 23 سے 25 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں 500 سے زائد غیر ملکی مندوبین اور۔

 250 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے ۔اتوار کو وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی مقامی اور بین الاقوامی کاروباری برادری کو ٹیکسپومیں شرکت کی دعوت دی جس میں 500 سے زائد غیر ملکی مندوبین اور 250 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے ۔ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹری کی عالمی سطح پر نمائش اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اہم موقع ہے ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ یہ ایونٹ مقامی اور بین الاقوامی کاروباروں کیلئے نئے مواقع اور شراکت داری کے دروازے کھولے گا۔ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹریز کی جدید مصنوعات و سیمینارز کے ذریعے شرکا کو اہم معلومات اور مواقع فراہم کیے جائینگے ۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ نے بھی کاروباری حضرات کو مل کر ٹیکسپو کو کامیاب بنانے کے حوالے سے دعوت عام دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں