ہزاروں گُنا زیادہ تابکاری شعاعیں برداشت کرجانے والی مخلوق
لندن(نیٹ نیوز)انتہائی سردی، تیزابیت اور پانی کی کمی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والا مائکروب ‘ڈیینوکوکس ریڈیوڈیورنس’ (D. radiodurans) تابکاری شعاعوں کی دسیوں ہزار گنا زیادہ مقدار کو آرام سے برداشت کرجاتا ہے۔۔۔
جبکہ انہی شعاعوں کی تھوڑی مقدار بھی انسان کو ہلاک کرسکتی ہے۔ اس جرثومے کی طاقت کا راز جسم میں پائے جانیوالے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس میں مضمر ہے جو تابکاری شعاعوں میں موجود آکسیجن ریڈیکلز کے نقصان پہنچانے سے پہلے ان کو بے اثر کر دیتے ہیں۔ ڈیینوکوکس ریڈیوڈیورنس نے آکسیجن ریڈیکلز کے خلاف اینٹی آکسیڈنٹس کے مرکب کی شکل میں ایک ‘انشورنس پالیسی’ تیار کر رکھی ہے جس میں کچھ عنصر مینگانیز پر مبنی ہیں جو فاسفیٹ جیسے دیگر مادوں کے ساتھ نمایاں کارکردگی سء آکسیجن ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں۔