عائشہ عمر کی ائیرپورٹ پر ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

عائشہ عمر کی ائیرپورٹ پر ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

جنیوا (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ عائشہ عمر جو اِن دنوں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے دورے پر ہیں کی ایئرپورٹ سے ویڈیو وائرل ہے ۔

فٹنس فریک کہلائے جانے والی عائشہ عمر ائیرپورٹ پر بھی اپنے اس شوق کو قابو میں نہیں رکھ سکیں اور ائیرپورٹ پر ہی ورزش شروع کردی۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں وہ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں squat نامی مشق کرتی دکھائی دیں۔ مداحوں نے عائشہ عمر کے اس طرز عمل کی داد دی اور کہا کہ انسان جہاں بھی ہو اسے ایکسرسائز ضرور کرنی چاہئے ۔عائشہ عمر نے بھی سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں