نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

نجی ہاسٹل میں خاتون سے  زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق متاثرہ خاتون نے 15پر کال کرکے شکایت درج کر ائی ۔ گرین ٹاؤن میں خاتون نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہاسٹل منیجر نے اپنے دفتر بلا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کی ، بڑی مشکل سے جان بچاتے ہوئے کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ریسپانس کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں