گوالمنڈی،غازی آباد سے منشیات فروش گرفتار

گوالمنڈی،غازی آباد  سے منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر لئے ، ملزموں زاہد اور گلفام سے لاکھوں مالیت کی 8 کلو 400 گرام سے زائد چرس برآمدہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔علاوہ ازیں غازی آباد پولیس نے تنویر کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں