5ڈاکوآئس فیکٹری سے 28لاکھ کی نقدی وسامان لوٹ کرفرار

5ڈاکوآئس فیکٹری سے 28لاکھ  کی نقدی وسامان لوٹ کرفرار

ننکانہ صاحب (خبر نگار )نواحی علاقہ بچیانہ بچیکی روڈ پر 5 ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 28لاکھ کی نقدی وسامان لوٹ لیا۔۔۔

 حاجی جاوید اقبال نے بچیانہ بچیکی روڈ پر آئس فیکٹری اور خشت بھٹہ بنا رکھا ہے ، گزشتہ رات5 نامعلوم ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ غلام مصطفیٰ اور دیگر ملازمین محمد اقبال ،عابد حسین اور محمد صہیب وغیرہ کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا اور وہاں سے 23 لاکھ روپے مالیت کا بجلی ٹرانسفارمر ، 16ہزار روپے مالیت کاڈی وی آر ، 45ہزار روپے مالیت کی یوپی ایس بیٹری، 50ہزارروپے مالیت کی موٹر سائیکل اور3لاکھ 25ہزار کی نقدی لوٹ کرفرارہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں