پتنگ بازی کے ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے پتنگ بازی کے 2 ملزم گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ نواز شریف کالونی میں پتنگ بازی کرتے ہوئے 2 ملزموں شہزاد اور اویس کو پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔