چوہنگ:چھوٹے نے بڑے بھائی کوچھری کے وارسے زخمی کردیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوہنگ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار سے بڑے بھائی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔
پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔بتایاگیاہے کہ شاہ پو ر کانجراں کے رہائشی 40 سالہ قاسم مسیح کو تلخ کلامی پر اس کے چھوٹے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔