پابندی کے باوجود کھلا پٹرول بیچنے والے 2 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود کھلا پٹرول بیچنے والے دو افراد پولیس کی گرفت میں آگئے ۔
ڈی ٹائپ کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے محسن اور عبدالشکور کو حراست میں لے لیا جو پابندی کے باوجود مصروف شاہراہ پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور لائسنس کے کھلا پٹرول فروخت کررہے تھے ۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔