چوری کی نیت سے گھر داکل ہو نے والے ملزم کی فائرنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہو نے والے ملزم نے فائرنگ کردی۔
تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے چک نمبر 214رب کے رہائشی عمران نے پولیس کو بتایا کہ ملزم چوری کی نیت سے مبینہ طورپر اسکے گھر میں داخل ہوگیا اور اہلخانہ کے اٹھنے پر فائرنگ کرتے اور خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔