کچہری آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کچہری آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے۔۔۔
سیشن کورٹ میں سابقہ کیس کی سماعت کے سلسلہ میں آنے والا ارشد نامی شہری موٹرسائیکل کھڑی کرکے احاطہ عدالت میں چلاگیا اس دوران اسکی موٹرسائیکل نامعلوم افراد نے چوری کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔