ممنوعہ اوقات میں ٹرک شہر میں لانے والا پکڑا گیا

ممنوعہ اوقات میں ٹرک شہر  میں لانے والا پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ٹرک لیکر شہر میں گھسنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ 228 چک کے قریب پنجاب ہائی وے پولیس نے قمر کاشف کو بمشکل قابو کرلیا۔۔

 جو ممنوعہ اوقات میں لوڈ ٹرک لیکر شہری حدود میں داخل ہوا اور انتہائی بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرکے دوسروں کی جان خطرے میں ڈال رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں