ڈکیتی کی نیت سے چھپے 2ملزم پکڑے گئے

ڈکیتی کی نیت سے چھپے  2ملزم پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو ملزم پولیس کی گرفت میں آگئے ۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ رسولپور کے قریب پولیس نے دوران گشت دو ملز موں کو دیوار کی اوٹ میں چھپے ہوئے۔۔

 پایا جن کو قابو کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی نیت سے چھپے شکار کا انتظار کررہے تھے جن کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں