شہری کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہری کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقہ محلہ عثمان غنی میں محمد سلطان کے گھر کے باہر دو نامعلوم مسلح ملزم رات کی تاریکی میں آئے اور اچانک ہوائی فائرنگ کرنے لگے جس سے علاقہ میں خوف و ہر اس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔