3 ملازمین نے کمپنی کا لاکھوں روپے کا سامان خوردبرد کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت3ملازمین نے کمپنی کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خوردبرد کرلیا۔
تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے میں قائم نجی کمپنی کے آفیسر کاشف نے پولیس کوبتایا کہ ملزم اسکی کمپنی میں ملازمت کرتے ہوئے تھے جنہوں نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خورد برد کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔